بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں ،تحریک انصاف کومروانے والے فوادچودھری، شیریں مزاری جیسے مہرے تھے، عامر ڈوگر

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) سابق چیف وہپ و وزیرمملکت ملک عامرڈوگر نے کہاہے کہ 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت اورشہداء پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، میراایمان ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پرراتوں کوجاگتے ہیں توہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہے توپاکستان ہے،ملتان کی انتظامیہ میری گواہ ہے کہ میں نے پرامن احتجاج کیا اورکارکنوں کوچیک پوسٹ پرجانے سے روکتارہا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کومروانے والے فوادچودھری، شیریں مزاری جیسے مہرے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں ،125ممبران قومی اسمبلی استعفوں کیلئے ہرگزراضی نہ تھے، اسی طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے وقت ممبران اورپرویزالٰہی عمران کی منتیں کرتے رہے اورکہتے رہے کہ الیکشن نہیں ہونگے ہم مارے جائیں گے ،پی ڈی ایم سب کچھ لے جائیگا ہم جیل بھگتے گے مگرفوادچودھری گروپ نے کسی کی نہ چلنے دی۔عامرڈوگر نے کہاکہ میرے والد اورچچا کا ماضی اداروں کے سامنے ہے،ہمارا خاندان محب وطن محب پاک فوج ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ شہداء پاک فوج کاہم پرقرض ہے،وہ توہمارے ماتھے کاجھومر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ9مئی کے دن ہم چونگی نمبر9پراحتجاج ختم کرکے گھرجارہے تھے تومیرے سیکرٹری نے بتایاکہ کارکنان کینٹ کی طرف جارہے ہیں وہاں پہنچا سی پی او، آرپی او، ڈپٹی کمشنراورکمشنر صاحبان موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کارکنان کوچیک پوسٹ کی طرف نہیں جانے دیا اور میں ایک ڈرنک کارنرپربیٹھارہا۔ ملک عامرڈوگر نے کہاکہ اگرآج اسمبلیاں موجودہوتیں تو 9مئی کاواقعہ ہی پیش نہ آتا۔ انہوں نے پنجاب کی بربادی وتباہی کاذمہ دار عثمان بزدار کو قراردیا اورکہاکہ عثمان بزدار انتہائی بے وفاآدمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بطور رکن قومی اسمبلی میں ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑارہاہوں اورآئندہ بھی یہی کروںگا۔ سیاسی ومعاشی بدامنی کاواحد حل فوری اورشفاف انتخابات ہیں جس کے بعد ملک جمہوریت کی پٹڑی پر چل پڑے گا اور معیشت بھی بہتر ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…