لاہور(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 30ہزار سے زائد امراءکے گرد شکنجہ تیار کر لیا ،مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میںشامل نہ ہونے والے امراءکو نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے 2009ءسے 2015ءتک مہنگی گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے امراءکو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں 26بینکس کو ٹیکس نیٹ سے باہر ان امرا ءکے شناختی کارڈ نمبر ارسال کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس نیٹ سے باہر امراءکے مرحلہ وار بینک اکاﺅنٹس منجمد کرے گا جبکہ اس سلسلہ میںآر ٹی او کے بی ٹی بی زون نے 400سے زائد امراءکے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دئیے جبکہ اب تک پچاس لاکھ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے ۔
مزید پڑھئے: بھارت کی پاکستانی سرحدوں کے قریب بڑے پیمانے پر بھاری اسلحہ پہنچانے کی تیاریاں