چارسدہ(نیوزڈیسک)حساس اداروں نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے چار سدہ پر دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے جس سے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد شہید اور 29 زخمی ہوگئے تھے . سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
مزید پڑھئے:فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 9دہشت گردوں کے جرائم کی تفصیلات جاری