راولپنڈی(نیوزڈیسک)آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 9 دہشت گردوں کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دہشت گرد سید زمان حرکتہ الجہاد اسلامی کا متحرک رکن تھا جبکہ یہ کے پی کے میں مسلح افواج پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث تھا۔دوسرے دہشت گرد عبید اللہ کا تعلق بھی حرکتہ الجہاد اسلامی سے تھا۔تیسرا دہشت گرد محمود تحریک طالبان کا متحرک رکن تھا جبکہ چوتھا دہشت گرد قاری زبیر بھی تحریک طالبان کا متحرک رکن تھا ۔قاری زبیر نوشہرہ میں مسجد پر کیے جانے واکے خود کش حملے میں معاونت کرنے میں ملوث تھا ۔خیبرپختونخواہ میں مسلح افواج پر حملے میں ملوث پانچواں دہشت گرد رب نواز جبکہ بنوں جیل کو توڑنے میں معاونت کے مجرم دہشت گرد محمد سہیل تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا۔دہشت گرد محمد عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، محمد عمران مستونگ میں 27 افراد کے قتل میں ملوث تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اسلم خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا ۔اسلم خان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھا ،جمیل الرحمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سوات سے تھا۔جمیل الرحمان میجر جنرل ثنا اللہء، لیفٹیننٹ کرنل توصیف کے قتل جبکہ جمیل الرحمان لانس نائیک کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔مسلح افواج کے قتل میں ملوث دہشت جمشید رضا کا تعلق حرکتہ اجہاد اسلامی سے تھا ۔