اسلام آبا(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)نے واضح کیا ہے کہ صوبائی وزیر رانا مشہود کی طرف سے چیئر مین نیب کو لکھے گئے خط پر غور کیا جارہاہے . نیب کی تمام انکوائریاں مشترکہ تفتیشی ٹیم کرتی ہے اور اس پر کسی شخص کے اثرورسوخ ڈالنے کا کوئی امکان نہیں ۔منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نیب نے میڈیا میں آنے والی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ رانا مشہور خان کی طرف سے لکھے گئے خط پر قانون اور طے شدہ طریقے کار کے تحت غور کیا جارہاہے ۔کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات قانون کے عین مطابق ہوتی ہے اور کوئی خوف یا کسی حمایت نہیں کی جاتی جس شخص پر الزام ہو اسے مناسب فورم پر دفاع کا مکمل حق دیا جاتا ہے ترجمان نے ایک عزم کو دہرایا ہے کہ نیب کی تمام تحقیقات مشترکہ تفتیشی ٹیم (سی آئی ٹی )کرتی ہے جو تفتیشی افسران , پراسیکیوٹر اور سینئر نگران افسروں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ایک شخص کے تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا کوئی امکا ن نہیں ۔
مزید پڑھئے: اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں کیا ہورہاہے؟