جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

امریکی سفارت خانے کی توسیع، وفاق سمیت دیگر کو نوٹس

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں کیا ہورہاہے؟سفارتخانے کیلئے 38ایکڑ اراضی موجود ہونے کے باوجود مزید18ایکڑ اراضی دیدی گئی-سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے میں توسیع کے خلاف دائر کی جانے والی ایک درخواست پر وفاق، وزارت خارجہ، دفاع، داخلہ، قانون اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے امریکی سفارتخانے میں توسیع کے لئے دی جانے والی اضافی 18 ایکٹر اراضی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ مذکورہ پٹیشن وطن پارٹی کی جانب سے 2009 میں دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت کو اضافی اراضی کی فروخت اور امریکی سفارت خانے کو اس پر تعمیرات سے روکا جائے۔
پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ امریکی سفارت خانے کے پاس پہلے ہی سے 38 ایکڑ اراضی موجود ہے اور فراہم کی جانے والی اضافی اراضی غیر ضروری ہے۔گذشتہ روز درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ کسی فارن مشن کو اس کی ضرورت سے زیادہ اراضی دینا غیر قانونی عمل ہے جبکہ سفارتخانوں کو زمین دینے کے لیے ویانا کنونشن موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ضابطہ اراضی الاٹ کرنے پر سیکرٹری خارجہ اور سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی جائے۔بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ یہ معاملہ قومی سیکورٹی کا ہے تاہم اس میں حکومت دلچسپی نہیں لے رہی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی سفارت خانے میں 7 منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ نے وفاق، وزارت خارجہ، دفاع، داخلہ، قانون اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 میں ایسی ہی ایک پٹیشن ایڈووکیٹ طارق اسد نے ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل انعام الرحمان کی جانب سے دائر کی تھی جس میں امریکی سفارت خانے میں ہونے والے توسیع کے کام کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرے جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز، سینئر وکلاء، سول انجینئرز اور سیاستدان موجود ہوں، جو امریکی سفارت خانے کا دورہ کرکے کے اس حوالے سے اپنی روپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت کی جانب سے یہ پٹیشن خارج کردی گئی تاہم اس پر کی جانے والی اپیل تاحال التوا کا شکار ہے۔یاد رہے کہ 13 ستمبر 2013 کو پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کی جانب سے بھی امریکی سفارت خانے میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کروائی گئی تھی۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…