ماں نے چھت سےگرتے ہوئے بیٹےکو بچانے کیلئے اپنی جان دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ تو سچ ہے کہ دنیا میں ماں جیسا کوئی دوسرا ہو ہی نہیں سکتا ہے ،ایک ماں کی اپنی اولاد کیلئے قربانیاں ان گنت ہیں
وہ اپنی اولاد پر آئی مصیبت کو بخوشی گلے لگا لیتی ہے اور اپنی جان ہنستے ہنستے دینے کیلئے تیار ہو جاتی ہے ۔ بالکل ایک ایسا ہی واقعہ لبنان میں پیش آیا ہے جہاں پر ایک ماں نے بچے کو بچانے کی خاطر اپنے جان دیدی ۔ العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے علاقے ببنین میں یہ واقعہ پیش آیا
ماں نے اپنے بچے کی جان بچالی لی لیکن خود موت کے منہ میں چلی گئی ۔ لبنی مصری اپنے بیٹے کو چھت کے کنارے سے گرنے سے بچاتے ہوئے خود نیچے آگری اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی ۔
واقعے کو لے کر سوشل میڈیا پر لبنی مصری کیلئے لوگوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔