منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیصل آباد : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی سمگلر طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کیخلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات بھی درج تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا ، ملزم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا۔حکام کے مطابق ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا۔ ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی بینک مہریں برآمد کر لی گئی، ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹاپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…