پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ( آئی این پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنا پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا، اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔ ان کا یہ فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وولگوگراڈ شہر کی ایک مسجد کے سامنے نکتیازوراویل کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، روسی صدر کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔اسی طرح رواں سال کے اوائل میں روس نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…