اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

datetime 23  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم شمال/ مشرقی بلوچستان، کشمیر،اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال/مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم چراٹ میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 49، دالبندین میں48ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…