منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سلیمان ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا،شہزادہ داؤد کی بہن کا انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی)شہزادہ داد اور ان کے بیٹے سلیمان کے اہلخانہ نے بھی اب دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائٹن نامی آبدوز کے ساتھ پیش آئے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہزادہ داد اور ان کے بیٹے سلیمان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ ہم میں نہیں رہے۔لواحقین کے مطابق شہزادہ داد اور سلیمان اس ٹائٹن آبدوز میں تھے جو زیرِ سمندر تباہ ہوگئی

ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس حوالے سے پھوپھی کا کہنا تھاکہ بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ دائود کی اہلیہ اور بیٹی ریسکیو مقام پر موجود تھے۔واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی ٹائٹن نامی سیاحتی آبدوز کا ملبہ مل گیا ہے۔آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ اور امریکی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی صنعتکار حسین داد کے بیٹے شہزادہ داد اور پوتے سلیمان داد سمیت تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔یاد رہے کہ یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاونڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی اور اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاونڈلینڈ کے ساحل سے تقریبا 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…