جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک 20 سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجتماعی آبرویزی اور قتل کا یہ دلخراش واقعہ ریاست کے ضلع بیکا نیر میں پیش آیا۔ لڑکی کوچنگ کلاسز کیلئے جا رہی تھی کہ اس دوران اسے اغوا کر کے آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دی گئی۔لڑکی کے اہلخانہ نے احتجاجی دھرنا دیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس اوم پرکاش نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دلت لڑکی کی لاش منگل کی دوپہر کھجو والا علاقے سے برآمد ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ واقعے میں مشتبہ کردار پر دو پولیس کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کانسٹیبلوں منوج اور بھاگیرتھ کے علاوہ ایک اور نوجوان دنیش بشنوئی کے خلاف بھی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اہل خانہ نے کئی اور نوجوانوں پر بھی شبہات کا اظہار کیا ہے جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…