پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ماضی میں ٹائٹن آبدوز میں 4 مرتبہ سوار ہونے والے شخص نے اپنے تجربات بیان کردئیے

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ٹائٹن آبدوز میں 4 مرتبہ سوار ہو کر سمندر کی گہرائیوں میں جانے والے ایک شخص نے اس آبدوز سے متعلق اپنے تجربات بیان کر دیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس آبدوز میں ماضی میں 4 مرتبہ سفر کرنے والے اور ٹائی ٹینک کے ملبے تک جانے والے مسافر مائیک ریس نے کہا ہے کہ چاروں مرتبہ رابطے کے حوالے سے مسائل ہوئے۔

مائیک ریس نے بتایا کہ میں نے اس کمپنی کے ساتھ 4 مرتبہ سفر کیا، ایک ٹائی ٹینک کے لیے اور 3 نیو یارک سٹی سے دور اور ہر مرتبہ ہمارا رابطہ منقطع ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں آبدوز کو اتنا قصور وار نہیں ٹھہراتا جتنا کہ میں گہرے پانی کو ٹھہراتا ہوں۔مائیک ریس نے ماضی سے متعلق بتایا کہ ہم نیویارک کے ساحل سے دور ایک یو بوٹ دیکھنے گئے تھے، اس دوران رابطہ منقطع ہونے پر ہم فورا ہی پانی کی سطح پر واپس آگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ منقطع ہونے پر ہم سے کہا گیا کہ ہم واپس اوپر جا رہے ہیں اور ہمیں یہاں نیچے نہیں ہونا چاہیے۔مائیک ریس نے کہا کہ کمپنی والے غیر ذمے دار لوگ نہیں وہ ان معاملات کو بہت ہی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرنے والی ٹائٹن آبدوز اتوار کو سطح پر موجود جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے لاپتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…