جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت

datetime 19  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور معاون خصوصی نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی جانب سے دونوں کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔

انہوڈںنے کہاکہ ستحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔خیال رہے کہ عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت اورنعمان لنگڑیال معاون خصوصی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…