جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے اراکین کوحکومت سے علیحدگی کی ہدایت کر دی

datetime 19  جون‬‮  2023 |

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے اراکین کوحکومت سے علیحدگی کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور معاون خصوصی نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی جانب سے دونوں کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔

انہوڈںنے کہاکہ ستحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔خیال رہے کہ عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت اورنعمان لنگڑیال معاون خصوصی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…