جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کلرکہار بس حادثے کا مقدمہ ڈرائیور اور مالک کیخلاف درج

datetime 18  جون‬‮  2023 |

کلرکہار(این این آئی)کلرکہار سالٹ رینج میں بس حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں12افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوئے۔

اب اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ صبح10بج کر13منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ موٹر وے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اڈا منیجر، بس مالک، ڈرائیور، موٹر وہیکل ایگزامینر کو قصور وار قرار دیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسافروں نے اڈا منیجر اور ڈرائیور کو بتایا تھا کہ بس ٹھیک نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…