بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن نے پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم ترتیب دیدی

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوزڈیسک) سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے گزشتہ پچیس سالوں میں پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم ترتیب دی جس کے کپتان وسیم اکرم ہیں ۔ پاکستان ون ڈے ٹیم میں سیلکشن کے منتظر یونس خان شین وارن کی ٹیم میں شامل ہیں ، آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر سے گزشتہ 25 سالوں کے بہترین کھلاڑی سیلکٹ کرکے ایک ٹیم مرتب کرتے ہیں۔ اس بار پاکستان کا نمبر تھا ، شین وارن کے مطابق 1990ء سے لیکر اب تک پاکستان کے بہترین پلیئرز میں وسیم اکرم کپتان ، سعید انور اور عامر سہیل اوپنر ، یونس خان ،انضمام الحق ، محمد یوسف ، شاہد آفریدی ، معین خان ، ثقلین مشتاق ، وقار یونس اور شعیب اختر شامل ہیں ۔ شین وارن کا کہنا تھا کہ چند ایک کھلاڑی جنہیں وہ مس نہیں کرنا چاہتے تھے ان میں سے ایک نام لیگ سپنر مشتاق احمد کا ہے لیکن آل رائونڈر شاہد آفریدی کو بیٹنگ کی وجہ سے ترجیح دی گئی ۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے یونس خان پاکستانی اسکواڈ میں تو اب تک جگہ نہ بناسکے لیکن وہ شین وارن کی ٹیم کا حصہ بنے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…