پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں مسلم باغ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر اور پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے زیر حراست دہشت گرد علی محمد عرف چھوٹا قاری نے انکشاف کیا کہ اس نے 28 اپریل 2023 کو قلعہ عبداللہ میں اپنے ساتھیوں عبدالقدیر عرف قدیر باچا عرف منصور ، امداد اللہ عرف گران ، اختر جان عرف گڈ منصور نے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل عبداللہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے،گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تحریک جہاد پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ملکر 12 مئی کو مسلم باغ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر جب اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پاک افغان سرحدی علاقے غوری کہول میں چھاپہ مارا گیا تو اسکے ساتھیوںنے سرینڈر کرنے کے بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جبکہ ٹھکانے میں موجود ایک دہشت گرد نے خودکش جیکٹ کے ذریعے دھماکہ کرنے کی کوشش کی جسے اسنائپر نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں علی محمد عرف چھوٹا قاری سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے قبضے سے 2 ایس ایم جہ رائفلز بمعہ 6 میگزین اور کارتوس، 10 کلو وزنی خودکش جیکٹ ، 3 ہینڈ گرینڈ، 1 موٹرسائیکل اور مسلم باغ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں درج کرکے نیٹ ورک میں شامل دیگر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…