ن لیگ کا انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ، ، شہبازشریف کا عہدہ برقرار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عام انتخابات سے قبل پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا،مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کل (جمعہ 16جون کو اسلام آباد میں ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے چنائو کے لئے انتخابی عمل جمعہ کو سہ پہر ڈھائی بجے پارٹی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہوگا۔ نواز شریف بدستور پارٹی قائد کے عہدے پر فائض رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے جبکہ احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔
خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو بھی پارٹی عہدے دئیے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ مریم نواز انتخابی عمل میں بلا مقابلہ چیف آرگنائز اور سینئر نائب صدر منتخب ہوں گی۔
حمزہ شہباز کو بھی پارٹی کا سینئر نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدہ لینے یا نا لینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔