جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکار نے کسان احتجاج کے دوران ٹویٹر بلیک آئوٹ کرنے کا مطالبہ کیا سابق سی ای او نے اہم انکشافات کر دئیے

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )میڈیا چینلز کے بعد اب سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کے زیرعتاب آگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے بھارت میں صحافتی آزادی سے متعلق انکشافات کردیے،جیک ڈورسی کے مطابق مودی سرکار نے کسان احتجاج کے دوران ٹویٹر بلیک آٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔کسان احتجاج کے ساتھ ساتھ تنقیدی صحافیوں کی آواز کا گلہ گھونٹنے کا بھی کہا جاتا تھا۔مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جیک ڈورسی نے انکشاف کیا کہ سروس کی بندش، دفاتر پر چھاپے،حتی کہ ملازمین کے گھروں پر ریڈز کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔بھارت میں مسلسل گرتی صحافتی آزادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ عالم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، گذشتہ سال مودی کے خلاف ڈاکو منٹری نشر کرنے پربی بی سی کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔دوہزار بیس میں بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتی دبا کے مدِ نظر بھارت میں کام بند کر دیا تھا ۔ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق بھارت ایک سو پچاس ویں نمبر پر ہے اور مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…