منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت کم ہوگئی، طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا،رپورٹ میں انکشاف

datetime 14  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت کم ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی سے بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

طوفان کا مرکز گجرات کے پور بندر کے جنوب مغرب میں ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تفریحی ساحلی مقام پر سمندری طوفان کے باعث 7 افراد ڈوب گئے۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ گجرات کے ضلع سوراشٹرا اور پور بندر میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ گجرات کے ساحلی علاقوں سے 11 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں جمعہ تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ گجرات کی دو بندر گاہوں پر کام بند ہوگیا ہے اور اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…