منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا ،اربوں کی اراضی 13کروڑ میں خریدنے کا انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا جس میں اربوں روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے صرف 13کروڑ میں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ، عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف ضلع لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے ،زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 2021-22میں خریدی گئی،ڈاکٹر عظمی خان نے شوہر احد مجید سے مل کر جعلی انتقالات کروائے ۔ غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمی نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔ دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے جسے صرف 13کروڑ روپے میں خریدا گیا ۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا، اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا،ڈاکٹر عظمی خان اور ان کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی۔ زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمی وغیرہ کے خلاف مقامی تھانے میں زبردستی زمین خریدنے کی شکایات درج کروائیں۔ کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق دھوکہ دہی سے خریدی گئی زمین کا بعد ازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔ دھوکہ دہی میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا ۔ کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…