جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

حج قرعہ اندازی میں 4 مراکشی بہنوں کا نام آ گیا

datetime 11  جون‬‮  2023 |

رباط (این این آئی )برسوں پر محیط طویل انتظار کے بعد 4 مراکشی بہنوں کو بھی حج کا موقع مل رہا ہے۔ ان میں سے سب سے چھوٹی بہن کی عمر 65 برس اور سب سے بڑی کی عمر 82 سال سے زیادہ تھی۔ یہ چاروں اپنے حج کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے زیادہ خوش نہیں تھیں تاہم روڈ ٹو مکہ اقدام میں شامل ہونے پر ان چاروں کو اس وقت زبردست خوشی مل گئی جب ان کا نام قرعہ اندازی میں آگیا۔

ان کے کہنے کے مطابق بہنوں نے گزشتہ برسوں میں حج کے لیے کئی مرتبہ کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آنے کی وجہ سے ان کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ اس سال انہوں نے بیت اللہ شریف کے حج کے لیے اپلائی کیا ۔ سب نے اپنے نام ایک لفافے میں جمع کرائے اور ان کے ناموں کا لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔ آخر کار چاروں مراکشی بہنوں کو پہلی مرتبہ حج کریم ادا کرنے کی سعادت کا موقع مل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان چار بہنوں میں عائشہ ناصر کی عمر 65 سال، فاطمہ ناصر 67 سال، حلیہ ناصر 73 سال اور خدیجہ ناصر کی عمر 82 سال ہے۔ محمد خامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روڈ ٹو مکہ انیشی ایٹو ہال کے اندر چاروں بہنوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بیان نہیں کر سکتے کہ ہم کس قدر خوش ہیں۔ ہم برسوں کا انتظار کرنے کے بعد اب حج ادا کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے، اس سال ہماری خواہش پوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ روڈ ٹو مکہ اقدام کا طریقہ کار تھا جس نے ہمارے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اب ہمارے سعودی عرب میں داخلے کا طریقہ کار چند منٹوں میں ہمارے اپنے ملک میں ہی پورا ہوگیا ہے۔ ان بہنوں نے بتایا کہ ہم سعودی عرب پہنچیں گے اور فوری طور پر بسوں پر سوار ہوکر بغیر کسی اضافی طریقہ کار کو اختیار کیے سیدھا اپنی رہائش کی جگہ پہنچ جائیں گے۔ چاروں بہنوں نے طریقہ کار کی اس آسانی پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…