منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کائنات میں ثقلی موجوں کا سراغ لگانےوالے نظام نے کام شروع کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کائنات میں ثقلی امواج ( گرے ویٹشنل ویوز) کی سن گن لینے کے لیے انتہائی حساس نظام نے کام شروع کردیا ہے اور اس نظام کو جدید ترین تبدیلیوں کے بعد اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔واشنگٹن اور لیوزیانا ’لیزر انٹرفیرومیٹرگریویٹیشنل ویو آبزرویٹری ( لیگو) نامی کو خلا میں بھاری اجسام مثلاً سیاروں اور سورج وغیرہ کی موجودگی سے ثقلی امواج میں تبدیلی کو نوٹ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ آئن اسٹائن نے کائنات کو سمجھانے کے زمان و مکان کی چادر ( اسپیس ٹائم شیٹ) کا تصور پیش کیا تھا جس کے تحت بھاری اجسام ثقلی امواج یا گریویٹی ویوز میں رخنہ ڈالتے ہیں اور یہ مظہر کائنات میں عام ہے۔ نئے نظام کے تحت ثقلی لہروں میں تبدیلی کو لیزر کے ذریعے نوٹ کیا جائے گا اور وہ 100 ہرٹز کی تبدیلی کو بھی نوٹ کرسکیں گے جسے ماہرین نے ’ کائنات کی آواز‘ قرار دیا ہے۔اس نظام کو شناخت کرنے والے ڈٹیکٹرز کو مائیکروفون قرار دیا گیا ہے جو ثقلی امواج کی ایک طرح آواز سن سکیں گے۔ ممتاز ماہرِ طبیعات کپ تھورن اس نئے نظام سے بہت پر امید ہیں اور انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت نئے شواہد کا نہ ملنا ہی انوکھی بات ہوگی کیونکہ کائنات میں ثقلی امواج کا پتا لگانے کی یہ سنجیدہ کوشش ہے



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…