بنگلور(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اچھا کھلاڑی بننا ہے تو چٹخارے دار چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔ بنگلور میں اسپورٹس مصنوعات بنانے والی کمپنی کے آو¿ٹ لٹ کے افتتاح پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں خود فاسٹ فوڈ سے گریز کرتی ہوں، چاکلیٹ نہیں کھاتی، بس میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو فٹ رہنا ہے تو پھر ہر مزیدار چیز سے محروم رہنا ہوگا۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تب میں دن میں 6 گھنٹے پریکٹس کرتی تھی لیکن اب بڑھتی عمر اور جوڑوں میں تکلیف کے باعث کم کرپاتی ہوں اس کے باوجود آف سیزن میں روزانہ میں 4 گھنٹے پریکٹس ضرور کرتی ہوں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے بھی فاسٹ فوڈ کو کھلاڑیوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو احساس ہونا چاہیے کہ کھلاڑی کیا کیا قربانیاں دیتے ہیں۔