ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بیماری سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ایک اور شخص میں بھی بیماری کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ 2012ءسے لے کر اب تک سعودی عرب میں مرس وائرس کے نتیجے میں 1244 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 54 فیصد علاج معالجے کے بعد روبصحت ہوئے جبکہ 43 فیصد مریض چل بسے