کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے پر سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی نور محمد دمڑ سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا جبکہ چیف سیکرٹری کی خدمات وفاق کے سپرد کر نے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کر نے کے واضح احکامات کے باوجود صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اجلاس میں شرکت کی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کی شب بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے محکمے کا قلم دان واپس لے لیا ہے .اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی سفارش کی