بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

datetime 6  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی کے سربراہ ہائی کورٹ میں سڑک حادثے میں پارٹی کے کارکن ظلِ شاہ کی موت کے حوالے سے حقائق اور شواہد کو چھپانے سے متعلق کیس میں اپنی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پیش ہوئے، جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوگئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کون کون سی دفعات کے تحت درخواستگزار کے خلاف مقدمہ ہے۔عدالت نے کہا کہ جو دفعات شامل کی گئیں ہیں وہ قابل ضمانت ہیں یا نہیں، اس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جن مقدمات کے تحت درخواست گزار کا نام مقدمے میں شامل کیا گیا وہ قابل ضمانت ہیں۔سرکاری وکیل نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔سماعت کے دوران عدالتی حکم پر شریک ملزم کابیان عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا۔ عدالت نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا کہ مجھے آپ بتائیں، آپ تین پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، آپ بتائیے آپ نے جو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)پڑھی اس سے ان کا کیا تعلق بنتا ہے؟۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے، صرف یہ دیکھیں کہ کیا ان کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے؟۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ 8مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈائون کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک شیڈول ریلی کی منسوخی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال (ظل شاہ) کو پنجاب پولیس نے قتل کردیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق و شواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…