لاہور(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کے انعقاد کے بعد بالآخر پاکستان بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کو ہے جس پر تمام سابق اور موجودہ کرکٹرز تو خوش ہیں ہی لیکن کرکٹ شائقین بھی بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ لیگ جہاں نئے کھلاڑیوں کو اپنی پہچان بنانے کا موقع دے گی وہیں پاکستان کے کچھ سابق کرکٹرز کی قسمت کو بھی ’’چار چاند‘‘ لگا دے گی۔ کچھ ایسا ہی سابق مایہ ناز باؤلر شعیب اختر کے ساتھ ہونے جا رہا ہے جو پی ایس ایل میں فرنچائز حاصل کرنے کے خواہشمند تو ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل انتظامیہ بھی انہیں اہم عہدہ دینے کی خواہشمند ہے۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر کل لاہور میں پی ایل ایل کے سربراہ نجم سیٹھی سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کریں گے۔ اب وہ فرنچائز خریدیں یا پھر انہیں کوئی عہدہ مل جائے دونوں صورتوں میں سٹار کرکٹر کی قسمت تو ’’کھل‘‘ ہی جائے گی۔
مزید پڑھئے:برطانیہ؛لیبر پارٹی کے نئے لیڈر رکشا سواری کے دلدادہ نکلے