منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اوباما کی نئی تقرری نے دنیامیںنئی بحث شروع کردی

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکا میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کے بعد وہاں ہم جنس پرستوں نے خوب جشن منایا اور اب کھلے عام خود کو ہم جنس تسلیم کرنے والے ایرک فن کو امریکی وزیر دفاع کے لیے نامزد کردیا گیا ہے جس پر ملک کے اندر اور باہر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایرک ایک تجربہ کار اور بے پناہ صلاحیتیں رکھنے والے انسان ہیں اور ان میں اس عہدے کو پورا کرنے کے لیے قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں جب کہ انہیں اعتماد ہے کہ وہ امریکی فوج کی بھر پور قیادت کریں گے اس لیے ان کو اس عہدے کے لیے نامزد کرتے ہوئے وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرک فن کی وزیر دفاع کے طور پر نامزدگی اوباما انتظامیہ کے ان کئی اقدامات میں سے ایک ہے جو فوج میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کیے گئے ہیں۔ 2010 میں اوباما انتظامیہ نے ایک قانون پاس کیا جس میں واضح کردیا گیا کہ جو لوگ فوج کی نوکری کے لیے آئیں ان سے نہ پوچھا جائے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں یا نہیں، اسی طرح انہوں نے رواں سال کے آغاز میں قانون بنا دیا کہ جو لوگ کھلے عام ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کریں انہیں بھی فوج میں نوکری کرنے کا حق ہے۔ایرک فن نگراں وزیر دفاع اور انڈر سیکریٹری کے طورپر کافی عرصے تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے موجودہ وزیر دفاع جوش کارٹر کے چیف آف اسٹاف کے فرائض بھی انجام دیئے اسی لیے کارٹر کا ان کی نامزدگی پرکہنا ہے کہ فن اس عہدے کے لیے شاندار انتخاب ہے۔واضح رہے کہ ایرک فن نے جون 2013 میں امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کی عمارت میں ہم جنسوں کی ایک تقریب کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اس بات پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…