واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں آفت ٹوٹ پڑی،سینکڑوںمکانات تباہ،لاکھوں بے گھر،امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث اب تک مجموعی طور پر یک ہزار کے قریب مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں دو مقامات پر جنگلات میں لگنے والی آگ سے وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر ہزار کے قریب مکانات جلکر خاکستر ہوگئے ہیں ۔ علاقے میں تباہی کے حوالے سے جائزہ رپورٹیں مرتب کی جارہی ہیں۔ آگ نے 110 مربع میل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 ہزار 400 کے قریب مکانات اور تنصیبات کو خطرات درپیش ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں