ٹورنٹو(نیوزڈیسک) ناش کپ اسکواش ٹائٹل پاکستانی اسٹار ماریہ طور نے اپنے نام کر لیا، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 51 نے فائنل میں انگلینڈ کی میلی ٹوملنسن کو 68 منٹ کے سخت مقابلے میں 3-2 سے زیر کیا، ماریہ ناش کپ کی 8 سالہ تاریخ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔چیمپئن بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں سے بے پناہ پیار کرتے ہیں، ہم بہت جلد ہر طرح کی مشکلات پر قابو پا لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز اسکواش سٹار ماریہ طور پکے نے کینیڈین ناش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرلیا۔ 2013 میں کوالیفائرز کی حیثیت سے فتح سمیٹنے والی ماریہ طور نے 2015 کے فائنل میں انگلینڈ کی عالمی نمبر 55 میلی ٹوملنسن کو3-2 سے شکست دی، مقابلہ 68 منٹ تک جاری رہا، پہلے گیم میں انگلش پلیئر نے 11-8 کی فتح کے ساتھ خطرناک عزائم کا اظہار کردیا، ماریہ نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا گیم اسی مارجن سے جیتا۔ تیسرے میں بھی دونوں پلیئرز میں ایک ایک پوائنٹ کے لیے جنگ جاری رہی لیکن میلی 13-11 سے ایک بار پھر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔چوتھے گیم میں ماریہ نے11-8 کی جیت سے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن گیم میں ماریہ نے آغاز میں 5-2 سے برتری حاصل کی لیکن میلی نے عمدہ کھیل سے مقابلہ 5-5 سے برابر کردیا، پھر 6-6 اور 9-9 کے مساوی اسکور کے بعد ماریہ نے لاسٹ دونوں پوائنٹ اپنے نام کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستانی اسٹار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مقصد اپنے ملک کی عالمی سطح پر صحیح ترجمانی کرنا ہے۔پاکستانی کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ ہیں، میرے ملک اور علاقے جنوبی وزیرستان کے موجودہ حالات بہتر نہیں لیکن ہم مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں، مجھ سمیت ہر پاکستانی پ±رامید ہے کہ بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کینیڈا میرا دوسرا گھر ہے، مجھے یہاں کے لوگوں نے بہت پیار دیا۔ میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ میلی بہت اچھی کھلاڑی ہیں، کورٹ میں وہ میری سب سے بڑی دشمن بن جاتی ہی? لیکن حقیقی زندگی میں ہم دونوں بہترین دوست بھی ہیں، مقابلہ انتہائی شاندار تھا، اس وجہ سے شائقین بھی بیحد لطف اندوزہوئے۔
جنوبی وزیرستان کی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ ریکارڈ بنادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































