انقرہ(نیوزڈیسک) ترکی میں المناک سانحہ،ترکی میں تارکین وطن کی کشتی اور بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 کے قریب لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک سے محفوظ علاقوں کی تلاش میں ملک چھوڑنے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پناہ گزینوں کی کشتی یونان کی جانب رواں دواں تھی کہ ترکی کی بندرگاہ کیناکیل کے قریب ایک بحری جہاز سے ٹکراگئی، کشتی میں 46 افراد سوار تھے جس میں سے 20 کو بچالیا گیا جب کہ 13 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران 3 ہزار سے زائد پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں