بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی والانے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم سوروپیہ فی لیٹر کمی کی جائے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میں معمولی کمی جارہی ہے عالمی منڈی میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستان میں فوری طور پر بے تحاشا اضافہ کردیا جاتا ہے جبکہ عالمی منڈی میں کمی ہونے کی صورت میں چند روپے فی لیٹر کم کر کہ عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافے سے عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح کو کم کرنے اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ اس وقت سارے کاروبار کا دارومدار ٹرانسپورٹ پر ہے اور جب ٹرانسپورٹ ہی مہنگی ہوگی تو خودبخود ہر چیز مہنگی ہوجائیگی ، پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی اور ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر سستا کرنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اس میں عام انسان کے لیئے دووقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ترین ہوتا جارہا ہے کاروباری طبقے کے لیئے کاروباری سرگرمیاں کرنا محال ہوگیا ہے ،

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے اور اس کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیئے پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کرانے کے اقدامات کیے جائیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافوں نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے ، مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں کمی سے ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے والی اشیاء خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی جس سے عوام کو روزمرہ کی کھانے پینے کی چیزیں ، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء مناسب داموں دستیاب ہوں گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت عام آدمی حکومت سے ریلیف کی توقع لگائے بیٹھا ہے اور پوری قوم اس امید کے ساتھ حکومت کی جانب دیکھ رہی ہے کہ کب عوام کے لیئے کوئی ریلیف پیکچ فراہم ہو جس سے ان کی مشکلات میں کمی آئے ، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…