انقرہ (این این آئی)رجب طیب اردوان نے ترک صدر کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردوان نے گزشتہ ہفتے منعقدہ انتخابات میں کامیابی کے بعد 3دہائی سے جاری حکمرانی کو وسعت دیتے ہوئے دوبارہ صدارت کی نئی مدت کا حلف اٹھالیا ہے۔
دارالحکومت انقرہ میں ترک پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب حلف برداری کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ میں بحیثیت صدر عظیم ترک قوم اور تاریخ کے سامنے اپنے وقار اور سالمیت کا حلف اٹھاتا ہوں کہ میں اپنی ریاست کی سلامتی اور آزادی کا تحفظ کروں گا۔قبل ازیں ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی دیگر عالمی رہنماء ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے۔