جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی میں شمو لیت ملک دشمنوں کو خوش کر نے کے لئے نہیں کی تھی، ایک اور رہنما نے راہیں جدا کر لیں

datetime 3  جون‬‮  2023 |

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء احسان اللہ خاکسار نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جداکرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، پی ٹی آئی میں شمو لیت ملک کے دشمنوں کو خوش کر نے کے لئے نہیں کی تھی، مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں میں ایک محب الوطن شہر ی ہوں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کر تے کہا کہ آج قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں،ایک سا زش کے تحت پاک فوج پر حملہ کیا گیا جو کہ ہمارے لئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی گئیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر فوج کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس، ریڈیوپاکستان، شہداء کی تصاویر کو نقصان پہنچانا قابل مذمت عمل ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا ہر گزیہ مطلب نہیں تھا کہ ملک کے دشمنوں کو خوش کیا جائے بلکہ ہم نے ملک کی بہتری کے لئے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں میں ایک محب الوطن شہر ی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کو پاک فوج کے ساتھ ناجائز کیا گیا ہم اپنے اداروں کی خاطر اپنا خون بھی بہا دیں گے،9مئی کے واقعات کے بعد ہمسائے ممالک میں پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…