جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی فلم ”اوم شانتی اوم ”میں شاہ رخ خان کا والد بننے کیلئے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا،جاویدشیخ کا انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کیلئے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔

اداکار نے بتایاکہ انہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم ”اوم شانتی اوم” آفر ہوئی تھی،یہ فلم بھارتی معروف ہدایتکار فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔جاوید شیخ نے کہاکہ انہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا،شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔انہوں نے بتایاکہ فلم کی ٹیم کا مینیجر ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے1روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔جاوید شیخ نے کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایاکہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔اداکار نے بتایاکہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…