نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اگر فٹ رہناچاہتے ہیں تو جنک فوڈ سے گریز کریں اور کے ایف سی سے دور رہیں۔ ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں کھانے پینے میں بہت احتیاط کرتا ہوں، غیر صحتمندانہ مشروبات ، چاکلیٹ اور دیگر اشیاءسے گریز کرنا پڑتا ہے ، حالانکہ ان کا ذائقہ بہت لطف دیتا ہے، اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ بھی کے ایف سی سے دور رہتی ہیں ، کوہلی نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ کھلاڑی اپنے کیریئر کے دوران کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور اگر وہ ناکام ہو جائے تو اس پر کس طرح تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ رہنے کیلئے بہت سی پسندیدہ چیزیں چھوڑنا پڑتی ہیں لیکن اس کو وہ لوگ نہیں سمجھ سکتے جو کھیلوں سے دور رہتے ہیں، ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ جب بارہ سال کی تھیں تو روزانہ ساڑھے چھ گھنٹے ٹریننگ کرتی تھی اور اس وقت انہوں نے ایڈیڈاس کمپنی سے سمجھوتہ بھی کیا تھا لیکن اب وہ ایسا نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ میں اب بھی ساڑھے چار گھنٹے تک ٹریننگ کرتی ہوں حالانکہ میرے تین آپریشن ہو چکے ہیں اور عمر بھی زیادہ ہوچکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں