بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

جنرل عاصم منیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دست راست ڈاکٹر فاروق کی نظربندی کئی سالوں بعد ختم کر دی

datetime 2  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مایہ ناز ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دست راست ڈاکٹر فاروق کی نظر بندی ختم کر دی گئی۔ اس بات کا انکشاف فضل حسین اعوان نے موقر قومی اخبار میں چھپے اپنے کالم میں کیا، ان کی نظربندی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ختم کر دی ہے وہ اب آزاد شہری کی طرح کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔

فضل حسین اعوان اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ یوم تکبیر پر ایک حوصلہ افزا پیشرفت یہ ہوئی کہ ڈاکٹر محمد فاروق کی نظر بندی ختم کر دی گئی۔ ڈاکٹر فاروق کو29نومبر2003ء کو حراست میں لیا گیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 4فروری2004ء کو نظر بندی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر فاروق 20سال سے نظر بند تھے۔ وہ عبدالقدیر خان کے دست راست تھے اور یہی ان کا جرم ٹھہرا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنرل جاوید اقبال کی رہائی کے بعد یہ ایک اور بڑا فیصلہ ہے۔ جنرل جاوید کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جوجنرل عاصم منیر کے پیشرو آرمی چیف نے کم کرتے کرتے 6ماہ پر محیط کر دی تھی، وہ سزا بھی جنرل عاصم منیر نے ختم کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…