اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوگ ہفتے میں پیر اورجمعے کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں، تحقیق

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہرین کی تحقیق کے مطابق لوگ ہفتے کے دنوں کے مقابلے میں پیر اور جمعے کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں۔یونیورسٹی آف لنکولن، یونیورسٹی آف یورک اورہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹی سے وابستہ ماہر نفسیات نے ہفتے کے ہردن کے بارے میں لوگوں کی سوچ معلوم کرنے کے لیے ایک ہزار افراد کا مشاہدہ کیا، مطالعے میں ماہرین نے شرکاء سے پوچھا کہ وہ ہر دن کو کن الفاظوں کے ساتھ سوچتے ہیں اور کیا وہ کسی دن کو اپنے منفی یا مثبت جذبات کے ساتھ منسوب کرتے ہیں۔نتائج سے پتا چلا کہ لوگ باقی دنوں کے مقابلے میں پیر اورجمعے کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں اوراسی وجہ سے منگل، بدھ اور جمعرات کی نسبت ان کے دماغ میں پیراورجمعہ کی شناخت مضبوط تھی جبکہ ہفتے کے غیر معروف دن ان کے لیے کم معنی رکھتے تھے جس سے وہ آسانی سے انھیں بھول سکتے تھے۔محققین کے مطابق مطالعے کے نتائج حیران کن نہیں تھے جس میں شرکاءنے پیرکو بنیادی طورپرتھکا دینے والا اور مصروف دن جیسے الفاظ کے ساتھ منسلک کیا جبکہ جمعہ کو مثبت الفاظ جیسے آزادی، آرام اورتقریبات کے ساتھ منسوب کیا گیا ، تقریباً 40 فیصد شرکا آج کے دن کو گزرے ہوئے کل یا آنے والے کل کے دن کا نام سے یاد کرنے میں الجھن کا شکار ہوئے اور یہ غلطیاں تحقیق میں زیادہ تر ہفتے کے وسطی دنوں کے درمیان واقع ہوئیں۔برطانوی سائنس دانوں کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ہفتے کا سات روزہ سلسلہ دراصل ہمارے سوچنے کے طریقے کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ پوفیسر ڈیوڈ الیس نے کہا کہ ہفتے کے 7 دن کا سائیکل ہماری پیدائش کے بعد بار بار دہرایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہفتے کے ہر ایک دن کے بارے میں ہمارے دماغ میں خصوصیت سما جاتی ہے۔محققین نے دعویٰ کیا کہ پیر اور جمعہ کا دن ممکنہ طور پر ہفتے کے دیگر دنوں کے مقابلے میں مختلف خصوصیات کے حامل ہیں تاہم حیران کن انکشاف میں یہ بھی بات تھی کہ پیر کے دن دل کے دورے اور خودکشی کرنے کے امکانات زیادہ تھے اس روز لوگوں کا مزاج سست ہوتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…