بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی مشہور فلم اسٹار اداکارہ نے شوہر سے خلع لے لی

datetime 31  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی مایہ ناز اور مشہور فلم سٹار ثنا فخر اور شوہر فخر علی کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ثنا فخر کی درخواست پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے ان کی خلع موثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ۔یونین کونسل نے بتایا ہے کہ 3مہینے ثنا فخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی

لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی۔ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا، یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثنا فخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا، ثنا اور ماڈل فخر کی شادی 2008ء میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ چند روز قبل انسٹاگرام پر ثنا فخر نے نئی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ میرا ظرف تھا کہ میں نے اس کو چھوڑ دیا ورنہ لوگ سانپوں کو مار دیا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں بس ایک بات سیکھی ہے کہ آپ پر مسلط لوگ اگر آپ کے ساتھ ناحق کریں گے تو چاہے وہ قانون کے کٹہرے میں نہ آئیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے۔ثنا فخر کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…