جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لندن میں حملہ پی ٹی آئی والوں نے نہیں بلکہ کس نے کروایا؟ ابرارالحق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ابرار الحق نے کہا ہے کہ لندن کانسرٹ میں بدمزگی کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے صحافی تھے جنہوں نے منصوبہ بندی کے ذریعے بد مزگی کی۔

نجی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کانسرٹ میں بدمزگی سے متعلق ابرار الحق نے بتایا کہ اس پراپرٹی ایکسپو کانسرٹ کی منصوبہ بندی 2 ماہ پہلے سے ہی کی گئی تھی، یہ پروگرام علیم خان کا پروگرام نہیں تھا بلکہ پاکستان کے بڑے بزنس ٹائیکون کے زیر اہتمام منعقدہ پراپرٹی ایکسپو تھا جس میں میری شرکت کی وجہ چیریٹی فنڈنگ تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوگئے اور میں نے سیاست سے کنارہ کشی کرلی۔

کانسرٹ میں ہونے والی بدمزگی سے متعلق ابرار الحق نے دعویٰ کیا کہ جب میں لندن پہنچا تو مجھے پتا چلا کہ کانسرٹ کیلئے سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، کیونکہ کچھ صحافی میرا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں، ان میں سے کچھ صحافی ایون فیلڈ کے باہر فقیروں کی طرح کھڑے رہتے ہیں ان کی جانب سے کچھ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ شو کے بعد جب میں سکیورٹی کے ہمراہ گاڑی تک پہنچا تو دو صحافی سامنے آگئے اور میرا انٹرویو لینے لگے

ان صحافیوں کا نام لینے سے مجھے منع کیا گیا ہے تاہم یہ لوگ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے تھے جنہوں نے منصوبہ بندی کے ذریعے بدمزگی کی۔ ابرا ر الحق نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا بدمزگی کیلئے افریقیوں کو بلایا گیا ہے اس لیے میں یہ پوچھ رہا تھا کہ یہ سیاہ کپڑوں میں کون ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…