منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹا دی

datetime 29  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دور حکومت میں تعیناتی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی کہہ کر درخواست نمٹا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان دور میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی

جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جن معاونین کی تعیناتی چیلنج کی ہے، وہ چلے گئے، اب اگر ہم اس درخواست پر کچھ کریں گے تو وہ محض اکیڈمک ہوگا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے معاونین کی تعیناتی سے متعلق رولز آف بزنس کو بھی چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس بنیاد پر اعتراض مسترد کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ فرخ نواز بھٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دور میں معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…