اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر داخلہ و احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار انکے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے۔ایک بیان میں شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے اْن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
دوسری طرف عمر ایوب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چھاپا مارا اور گاڑی چوری کرکے لے گئے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا ہے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔