راولپنڈی(نیوزڈیسک) پنجاب میں راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اب تک 250 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، فیصل آباد میں اس مہینے ڈینگی کے 7 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 1 مریضہ کی جان چلی گئی۔ ملتان میں بھی ڈینگی سر اٹھانے لگا ہے۔ صرف نشتر اسپتال میں 8 مریض لائے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے کئی اداروں کو روک تھام پر تو لگا دیا ہے مگر ڈینگی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔سندھ میں بھی ڈینگی سائیں سرکار کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔ ہفتے بھر میں صرف کراچی میں 172 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد شہر قائد میں اس سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تیرہ سو سے بڑھ گئی ہے۔