بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس کا یوکرین پرپیشگی جوہری حملے کا عندیہ

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ اگر روس نے نازیزم پر فیصلہ کن فتح کے ساتھ اسے حل نہیں کیا تو یوکرین کا تنازع کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے متنازع سمجھے جانے والے روسی عہدیدار نے کہا کہ یوکرین جنگ کا پانسہ پلٹنے یا روس کو لاحق خطرے کی صورت میں کیئف پر جوہری حملہ کیا جا سکتا ہے۔ میدویدیف نے ویتنام کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یوکرینی تنازع طویل عرصے، شاید دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نئی حقیقت ہے اور زندگی کے لیے نئے حالات ہیں۔ جب تک یہ قوت موجود رہے گی، مثال کے طور پر تین سال کی جنگ بندی کے بعد دو سال کی لڑائی، ہر بار صورتحال بھڑکتی رہے گی۔اسی تناظر میں انہوں نے کہ یورپ پاگل ہو چکا ہے اور ہر طرح سے حالات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے،انھوں نے اس بات کو رد نہیں کیا کہ یورپی ممالک اور امریکا کیئف کو جوہری ہتھیار فراہم کریں گے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین اور امریکا کی طرف سے کیف کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے فیصلے سمیت موجودہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب بھی جوہری ہتھیاروں کو جنگ میں پھینکنے کا رجحان رکھتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے لیے روس کو پیشگی حملہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جوہری چارج والا میزائل ان تک پہنچ جائے گا۔ یہ جنگ کے ناقابل واپسی قوانین ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…