ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید سے جب ان کی فوجی اداروں سے مبینہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سب اداروں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات رکھتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ فوجیوں کے اشاروں پر سیاست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے کہنے پر سیاست کرنے والوں کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔
دسویں جنریشن ہونڈا سِوک 2016ء پیش کردی گئی
شیخ رشید نے کہاکہ یہ عمران خان یا طاہر القادری نے فیصلہ نہیں کرنا تھا کہ میں کس جماعت کا ساتھ دوں گا بلکہ یہ فیصلہ تو میں نے کرنا تھا کیونکہ ہم تینوں میں سے سیاست دان تو میں ہی تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد نہیں بلکہ عمران خان سے دوستی ہے۔