جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

10ویں جنریشن ہونڈا سِوک 2016ء پیش کردی گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگئی وہ شاہ ‘کار’جس کا تھا شدت سے انتظار۔ جی ہاں! آج ہونڈا نے 10ویں جنریشن سِوک 2016ء کو عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ ہونڈا سِوک 2016ء کی تعارفی تقریب آج امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں موسیقی کے معروف بینڈ ‘نائٹ رائٹس’ نے بھی شاندار کرتب دکھایا۔ یہ تقریب یو ٹیوب پر براہ راست دکھائی گئی جسے لاکھوں شائقین کے علاوہ میں نے بھی ایسٹ کوسٹ میں رات کے کھانے کے بعد دیکھا اور سچ پوچھیے تو جی صواد آگیا۔
سِوک 2016ء ہونڈا لاس اینجلس اسٹوڈیو میں تیار کی گئی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ سِوک کو جاپان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں تیار کیا گیا ہو۔ ہونڈا کے نئے عالمی پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی یہ گاڑی تقریباً 2 انچ زیادہ چوڑائی، 1.2 انچ زیادہ لمبائی اور نیچے سے 1 انچ جھکی ہوئی ہے جو پچھلی 9 جنریشن کی سِوک سے زیادہ خوبصورت اور بے آواز لگتی ہے۔

تصاویر کے لئے اس لنک پر کلک کریں 

ہونڈا سِوک 2016ء سیڈان میں پہلی بار اگلی اور پچھلی دونوں لائٹس ایل ای ڈی رکھی گئی ہیں۔ ہونڈا کے مطابق سِوک کی نئی جنریشن کو اسپورٹی انداز رکھنے کے ساتھ زیادہ جذباتی اور شوخ بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ ‘سِوک کا نیا تصور’ ہے۔ ذرائع ابلاغ کو دی جانے والی معلومات کے مطابق شروعات میں سِوک سیڈان اور پھر کوپ کی طرز پر پیش کی جائے گی بعد ازاں SI سیڈان اور ٹائپ-آر بھی دستیاب کی جائیں گی۔
نئی سِوک امریکہ میں میں 2000 سی سی اور 1500 سی سی انجن کے ساتھ دستیاب ہوگی جن میں آٹو میٹک ٹرانسمیشن شامل ہوگا۔ ہونڈا کے مطابق سِوک سیڈان EX-T، EX-L ٹرمز اور ٹورنگ ٹرمز 1500 سی سی ٹربو چارجڈ ہوگی جو 173 براک ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔جبکہ LX اور EX ٹرمز میں 2000 سی سی انجن ہوگا جو 158 برا ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ یہ ہونڈا سِوک کی تاریخ کا سب سے طاقتور انجن ہے۔
گاڑی کی حفاظت اور ڈرائیور کی مدد کے لیے تیار کی گئی ہونڈا کی جدید ٹینالوجیز سے سِوک 2016ء سیڈان میں بہت سی نئی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں جن میں گاڑی کو ٹکر سے بچانے، دوران سفر لین سے ٹکرانے اور اگلی گاڑی سے مخصوص فاصلہ رکھنے کے لیے رفتار کی خودکار کمی قابل ذکر ہیں۔
سوِک کے اندر جھانک کر دیکھیں تو آپ کو ایک نئے پن کا احساس ہوگا۔ جیسا کہ پاک ویلز کے پچھلے بلاگز میں ذکر گزرا کہ اس میں 7 انچ کی ٹچ اسکین شامل کی گئی ہے جسے ایپل کار پلے یا اینڈرائیڈ آٹو کی معاونت حاصل ہے۔ مجموعی طور پر یہ سِوک ہونڈا کے شائقین کو متاثر کرنے اور اپنی طرف راغب کرنے کا پورا سامان رکھتی ہے۔

تصاویر کے لئے اس لنک پر کلک کریں 



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…