نیویارک (این این آئی )ڈی کلاسیفائیڈ ایف بی آئی فائلوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے 1983 کیلیفورنیا کے دورے کے دوران ان کے قتل کی ممکنہ سازش کا انکشاف کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرہ ایک شخص کی طرف سے کی گئی ایک فون کال کے بعد پیش آیا۔
اس شخص نے فون کال پر دعوی کیا کہ اس کی بیٹی کو شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اب وہ ملکہ کو نقصان پہنچائے گا۔ اس نے کہا کہ وہ گولڈن گیٹ برج کے نیچے ڈیوائس نصب کرے گا اور برج کے نیچے سے شاہی بحری جہاز گزرتے ہوئے ڈیوائس پھٹ جائے گی۔1989 کی ایک علیحدہ دستاویز میں بتایا گیا کہ اگرچہ ایف بی آئی ملکہ کے خلاف کسی خاص خطرے سے آگاہ نہیں تھی تاہم برطانوی بادشاہت کے خلاف خطرات کا امکان ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ خیال رہے ستمبر 2022 میں ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں اتنقال کر گئی تھیں۔