منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی کے پی حکومت نے 470 ارب کہاں خرچ کیے ؟ وزیراعظم کی تحقیقات کی ہدایت

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سے 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کے دورہ پشاور کے موقع پر پی ڈی ایم قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، غلام احمد بلور اور ایمل ولی موجود تھے۔صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم اور معاشی ٹیم کو بریفنگ دی اور پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے پاس تنخواہوں کے لیے فنڈز نہیں ہے جب کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے وزیراعظم کو صوبے کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے معاشی ٹیم کے سامنے چار مطالبات رکھے جن میں اے جی این قاضی فارمولے کے تحت صوبے 918 ارب روپے کی بات کی گئی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ، ضم اضلاع کے لیے بقایا رقم کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم قیادت اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی، خالص منافع اور این ایف سی کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے گی، عبوری بجٹ کے لیے قابل تقسیم محاصل میں جو حصہ بنتا ہے وہ فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے ؟



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…